کمسن بچے نے فٹبال گراؤنڈ میں والدہ کی دوڑ لگوادی

امریکا میں ہونے والے فٹبال میچ کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک ننھا بچہ فیلڈ میں آگیا ،اس واقعے کی متعدد ویڈیوز اور کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

میجر لیگ سوکر کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اس واقعے کو دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ بچہ میدان میں بھاگتا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ اسکے پیچھے اس کی شرمندہ ماں بھی ہے۔

یہ دو سالہ بچہ جس کی شناخت زایڈیک کارپینٹر کے نام سے ہوئی ہے اسے اس کی ماں مورگن ٹکر نے بالآخر پکڑلیا اور گود میں اٹھا کر اسے باہر لے گئیں۔

 9 اگست کو شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں اور بہت سے افراد نے اس پر اپنے اپنے انداز میں تبصرے بھی کیے ہیں۔

The post کمسن بچے نے فٹبال گراؤنڈ میں والدہ کی دوڑ لگوادی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email