محرم کے احترام میں یومِ آزادی سادگی سے مناٸینگے، وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق نے کا ہے کہ محرم الحرام کے احترام میں یومِ آزادی نہایت سادگی سے مناٸینگے۔

تفصیلات کے مطابق امور نور الحق قادری نے کرکٹ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال عاشورہ کے موقع پر انتشار اور فسادات پھیلانے کی اطلاعات تھی جس کی وجہ سے وفاقی حکومت نے یومِ عاشور کے موقع پر خصوصی اقدامات کٸے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کے تمام حربے اور سازشیں ناکام ہو گئیں ہیں، دشمن اپنا آخری کارڈ فرقہ واریت کے ذریعے کھیل رہا ہے، ہم محرم کے دوران یومِ آزادی بھرپور عقیدت سے مناٸینگے۔

  نور الحق قادری نے کہا کہ کورونا ویکیسن کا معاملہ سعودی حکومت کیساتھ جاری ہے جبکہ عمرہ کے معاملات بھی آخری مراحل میں ہے، پاکستان سے سب سے زیادہ زاٸرین عمرہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رسجا اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، کھیل امن اور دوستی کا ذریعہ ہے، صحافیوں کے درمیان ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیے۔

  وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ خواہش ہے کہ بین المذاہب ٹیموں کے کرکٹ میچ ہوں، دینی مدارس کے طلبا کے درمیان ملکی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ کرواٸینگے۔

The post محرم کے احترام میں یومِ آزادی سادگی سے مناٸینگے، وزیر مذہبی امور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email