آج کا پروگرام اہمیت کا حامل ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آج کا پروگرام اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا نیشنل پریس کلب میں ملی نغمہ اجراء کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ یومِ آزادی کی مناسبت سے اس تقریب کے ذریعے اورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملی نغمہ جرمن پریس کلب اور کے ٹو گروپ آف پبلیکشنز کر اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ لاکھوں اورسیز پاکستانی عملی طور پر ملک سے دور ہیں لیکن پاکستان کے لئے رک دھڑکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانیوں نے قدرتی آفات سمیت ہر مشکل میں پاکستانیوں کا ساتھ دیا ہے،پاکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کی مختلف پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اور پاکستان کے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں نے ایک سال کے دوران 29 بلین ڈالر ترسیلات زر پاکستان بھجوائے۔

 فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے جارہے ہیں ،اورسیز پاکستانیوں کو قومی دھارے میں لاکر انھیں جمہوری عمل کا حصہ بنانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے احترام میں یومِ آزادی کی تقریبات سادگی سے منا رہے ہیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جبکہ مودی نے آر ایس ایس نظریے کے تحت مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب ے بڑی جیل بنا دیا ہے،14 اگست پر اسی عزم کو دوہرانا ہے کہ ہم مظلوم کشمیریوں اور فلسطینوں  کے  ساتھ کھڑے ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے اصول کو آگے بڑھارہے ہیں اور ملک میں عدل و انصاف اور طاقتور کو قانون کے تابع لارہے ہیں،

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ریاست کے چوتھے ستون اور میڈیا ورکرز کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں، صحافیوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کررہے ہیں، جس سے صحافیوں کواپنے پائوں پر کھڑا ہونے کا موقع ملے گا۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر کام کررہے ہیں، صحافیوں، مالکان، ایڈیٹرز سمیت ہر سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لے رہے ہیں، جبکہ میڈیا کمپلینٹ کونسل بھی بنا رہے ہیں جہاں صحافتی تنظیموں کو بھی اسکا حصہ بنائیں گے۔

The post آج کا پروگرام اہمیت کا حامل ہے، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email