کراچی،  ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ میں پولیس کا کریک ڈاؤن

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق کارروائی کرتے ہوئے پولیس نےلائسنس آفس کے باہر موجود ایجنٹس کو دھر لیا گیا، کارروائی کے دوران 4 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی منیر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت خوشنود ، زاہد، لطیف اور فضل کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی منیراحمد شیخ کا مزید کہنا  ہے کہ  ملزمان کے خلاف کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ، پکڑے جانے والے ایجنٹس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

The post کراچی،  ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ میں پولیس کا کریک ڈاؤن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email