ہندوستانی مسلمانوں کو ماضی میں پاکستان کے حق میں ہی ووٹ دینا چاہئے تھا، چوہدری پرویزالہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو ماضی میں پاکستان کے حق میں ہی ووٹ دینا چاہئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے یوم آزادی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہمارا قومی دن ہے، زندہ قومیں اپنا قومی دن ہمیشہ جوش و خروش سے مناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جوکلمہ طیبہ اور ووٹ کی بنیاد پر دنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آیا ہے، پاکستان اسرائیل کی طرح زور و جبر کی بنیاد پر نہیں بنا۔

چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، انہیں احساس ہے کہ ہمارے بزرگوں سے غلطی ہوئی انہیں پاکستان ہی جانا چاہئے تھا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمیں تمام تر اختلافات بھلا کر ایک قوم کے طور پر اکٹھا نظر آنا چاہئے، قائداعظم کے فرمان اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر عمل کرتے ہوئے پاکستان انشااللہ مضبوط ترین ملک بنے گا۔

The post ہندوستانی مسلمانوں کو ماضی میں پاکستان کے حق میں ہی ووٹ دینا چاہئے تھا، چوہدری پرویزالہیٰ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email