فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا

فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان محکمہ جیل خانہ جات کے وزیر ہیں، اس سے قبل وزیراطلاعات پنجاب رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان ترجمان کے طور پر حکومتی کارکردگی کو ہائی لائٹ کریں گے۔

بول نیوز نے فردوس عاشق اعوان کے استعفی کے بعد اس خبر کی نشاندہی کی تھی، ابھی وزارت اطلاعات کے قلمدان کو سونپنے کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہے۔

The post فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email