محرم الحرام میں ہیلی کیم کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

محرم الحرام میں ہیلی کیم کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 8، 9 ، 10 محرم کے جلوس میں ہیلی کیم کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پابندی سیکورٹی وجوحات کی بنا کر عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ 8،9، 10 محرام الحرام کو ڈرون کیمرہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، محرم الحرام کے مجالس اور جلوس کی ڈرون کیمرے سے ریکارڈنگ پر دفع 144 نافذ کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے مزید کہا ہے کہ ڈرون کیمرے کی ریکارڈنگ پر پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

The post محرم الحرام میں ہیلی کیم کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email