سندھ حکومت نے ماں اور بچہ سپورٹ پروگرام کا آغاز کردیا

سندھ حکومت نےدواضلاع تھر پارکر اور عمرکوٹ میں ماں اور بچہ سپورٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے دو اضلاع کی تمام حاملہ خواتین کی مدد کے لیے 25 کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں۔

اس ضمن میں ماں اور بچہ سپورٹ پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس پی یو نثار میمن کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے تھرپارکر اور عمرکوٹ کی حاملہ خاتون و ماں کو  20 ہزار روپے ملیں گے، حاملہ سے پہلے کی ہر وزٹ پر 1 ہزار ملیگا۔

نثار میمن نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش پر خاتوں کو 4 ہزار روپے دئیے جائیں گے، بچے کا پیدائشی رجسٹریشن پر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر 2 ہزار روپے دئیے جائیں گے اور بچے کو ٹیکے (امونائیزیشن)  پر ہر وزٹ پر2  سال تک 1  ہزار روپیہ دیاجائیگا۔

نثار میمن نے مزید بتایا ہے کہ ایک دن میں رجسٹریشن کروانے والی  1500 سو  سے زائد خواتین نے اس پروگرام سے فائدہ حاصل کیا ہے۔

The post سندھ حکومت نے ماں اور بچہ سپورٹ پروگرام کا آغاز کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email