کپڑوں پر استری کے جلے ہوئے داغ صاف کرنے کے آسان طریقے، کپڑے دوبارہ پہلے جیسے ہو جائینگے

آہم آپ کو اپنے اس آرٹیکل میں کپڑوں پر سے استری کے داغ ہٹانے کے ٹوٹکے بتائیں گے۔

گرم پانی اور بلیچ

جیسے ہی کپڑے پر داغ لگنے کا خطرہ محسوس ہو استری کپڑے سے ہٹا کر بند کردیں اور کپڑے کو گرم پانی میں ڈال دیں۔

اگر کپڑے کے لیبل پر بلیچ سے دھونے کے لئے منع نہ کیا گیا ہو تو پانی میں بلیچ حل کرکے کپڑے کو پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور دھو کر دھوپ میں سکھائیں۔

واشنگ مشین اور ڈٹرجنٹ

اگر بلیچ سے داغ نہ نکلے تو کپڑے کو واشنگ مشین میں بہترین ڈٹرجنٹ کے ساتھ ڈال دیں اور مشین چلا دیں۔ اس سے اگر داغ مکمل نہ بھی گیا تو ہلکا ضرور ہوجائے گا۔

ہائڈروجن پر آکسائڈ

ہائیڈروجن پرآکسائڈ بازار میں سستے داموں میں مل جاتا ہے۔

داغ والے کپڑے کو اس طرح رکھیں کہ داغ اوپر دکھائی دے اور اس کے اوپر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ سے بھیگا کپڑا رکھیں اور اس کے اوپر ایک خشک کپڑے کا ٹکڑا۔ اب گرم استری (بہت زیادہ گرم نہ ہو) کو خشک کپڑے پر پھیریں۔ تین چار بار اس طرح کریں۔ اس سے سب سے نیچے موجود داغ والا کپڑا اپنے داغ کا نشان چھوڑنے لگے گا۔

سفید سرکہ

ایک کپڑے کے ٹکڑے یا اسفج کو پندرہ منٹ سفید سرکے میں بھگو کر قمیض کا دھبا اس سے صاف کریں۔

یاد رکھیں سرکہ سرخ یا سیب کا نہیں ہونا چاہئیے ورنہ وہ قمیض کو مزید داغ دار کردے گا۔

لیموں

دھبے والے کپڑے پر لیموں کا رس لگائیں اور ٹب میں گرم پانی بھر کر آدھے گھنٹے تک چھوڑ دیں۔

اس کے بعد معمول کی طرح دھو کر دھوپ میں سکھائیں۔

دھوپ میں سکھانے سے کپڑے کے معمولی داغ تھوڑے کم ہوجاتے ہیں۔

نیل فائلر

کچھ داغ کھرچ کر بھی صاف کیسے جاسکتے ہیں۔ نیل فائلر اس سلسلے میں بہترین ہے۔

فائلر کو داغ والے حصے پر مناسب انداز میں رگڑیں۔ بہت ممکن ہے داغ صاف ہوجائے گا۔

The post کپڑوں پر استری کے جلے ہوئے داغ صاف کرنے کے آسان طریقے، کپڑے دوبارہ پہلے جیسے ہو جائینگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email