خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس 18 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انوائرمنٹل پروٹیکشن  ٹریبونل ممبران کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، سکولز بیگز سمیت دیگر نکات  بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سسٹر سٹی اور سسٹر پراونس تعلقات قائم کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہوگی، کابینہ پی اے ایف سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹرز کے آپریشن اور دیکھ بھال کے معاہدے کی منظوری بھی دے گی۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کے پی اسپشل پولیس فورس کے 98 شہداء کے لیے اسپشل پیکج کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

The post خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہو گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email