پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں حادثاتی دھماکہ، 03 ملازمین جاں بحق

پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکہ ہوا ہے  جس کے نتیجے میں تین ملازمین جاں بحق، دو زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ایک پلانٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث حادثاتی دھماکہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں تین ملازمین جاں بحق جبکہ دو زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی او ایف ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صورتحال کو قابو کرتے ہوئے جائے حادثہ کو کلیئر کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث ہوا ہے تاہم شعبے کی جانب سے واقعے سے متعلق مزیدتفصیلات جلد شیئرکی جائیں گی۔

The post پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں حادثاتی دھماکہ، 03 ملازمین جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email