ملک بھر میں کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کی جاری کردہ نئی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 4 ہزار 619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران  ملک بھر میں59  ہزار 504 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

این سی او سی نے مزید بتایا ہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.76  فیصد ہو گئی ہے۔

The post ملک بھر میں کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email