جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی

سیکیورٹی فورسزکی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دوسرا زخمی حالت میں پکڑا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 11 اور 12 اگست کی درمیانی رات مشتبہ دہشت گردوں کودیکھا گیا تھا جس کے بعد مشتبہ دہشت گردوں سے  نمٹنے کیلئے کوئیک ری ایکشن فورس کارروائی کے لئے فوری روانہ ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی نائیک ضیاء الدین شہید ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

The post جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email