مشکل وقت میں ہمایون خان نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں، بلاول

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ہمایون خان نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے سابق صدر اور سینئر رہنما ہمایون خان کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات  میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہمایون خان کی خیبرپختونخوا میں پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا۔

بلاول بھٹو زرداری نے  کہا کہ مشکل وقت میں ہمایون خان نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ملاقات میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو ہمایون خان نے یقین دہانی  کرواتے ہو ئے ہوئے کہا کہ ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی کے لئے کام کرتا رہوں گا۔

The post مشکل وقت میں ہمایون خان نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں، بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email