چائنہ ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں فیصل جاوید کی شرکت

ممبر سینیٹ آف پاکستان فیصل جاوید نے چائنہ ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبر سینیٹ آف پاکستان فیصل جاوید نے ٹوئٹر میں اپنے ایک پیغام میان کہا ہے کہ چائنہ ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  کی افتتاحی تقریب میں  شرکت کر کے خوشی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ممبر سینیٹ آف پاکستان فیصل جاوید نے مزید کہا کہ تین روزہ سیمنار میں چین کے قومی حالات، میڈیا پالیسی کا تبادلہ، پاک چائنہ کے تعلقات و دیگر اہم موضوع پر بات ہوگی۔

The post چائنہ ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں فیصل جاوید کی شرکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email