سیاحتی مقامات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم  کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شہروں کے ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو مختلف شہروں کے ماسٹر پلان کی تکمیل کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا جبکہ ماسٹر پلاننگ میں مستقبل میں آنے والی تبدیلیوں کو شامل کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا  کہ  پنجاب میں 28 شہر جن کی کل آبادی 6 کروڑ 47 لاکھ ہے ماسٹر پلاننگ پر کام تیزی سے جاری ہے، متعلقہ حکام کی جانب سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ ماسٹر پلان تیار کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کر لیا جائے۔

بریفنگ دیتے ہوئے  یہ بھی کہا گیا  کہ ماسٹر پلان میں زمین کے استعمال، معاشی ترقی، اداروں کا بنیادی ڈھانچہ اور فنانشل پلان شامل ہے  جبکہ  سیاحت و تقافتی ورثہ، ماحولیاتی تحفظ، ٹرانسپورٹ، ہنگامی حالات اور قدرتی آفات سے بچنے کی جامع منصوبہ بندی  بھی شامل ہے۔

 اجلاس میں بریفنگ  کے دوران  وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ہائی رائز عمارتوں سے کم جگہ میں ذیادہ رہائش کی پالیسی کو اپنایا جا رہا ہے تاکہ گرین بیلٹس متاثر نہ ہوں، بشمول انضمام شدہ اضلاع کے 9 شہروں کے صوبے کے 20 بڑے شہروں کا ماسٹر پلان مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا  کہجنگلات اور قدرتی ندی نالوں کا تحفظ بلکہ ہائی رائز عمارتوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔  پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور ایبٹ آباد کا پلان تیار ہے جبکہ 5 دوسرے شہروں کا پلان تکمیل کے مراحل میں ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے  یہ بھی کہا گیا  کہ اسلام آباد میں ہائی رائز عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے اصول وضع کیے جا رہے ہیں جبکہ زون 3 کے گرین ایریاز کے تحفظ کیلئے بھی حکمتِ عملی مرتب کر لی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ خاص طور پر مارگلہ کی پہاڑیوں اور دیگر سیاحتی مقامات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ شہری آبادیوں کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید  کہا کہ شہری آبادیوں میں ماحول کی بہتری کیلئے گرین بیلٹس کے تحفظ اور ہنگامی حالات و قدرتی آفات سے بچاؤ کی جامع حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔

 اجلاس میں  وفاقی وزراء،معاونینِ خصوصی اور متعلقہ اعلی ٰحکام نے شرکت کی جبکہ چاروں صوبوں سے اعلیٰ افسران نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔

The post سیاحتی مقامات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email