افغانستان کے  حالات خراب ہونے کا اثر پاکستان پر پڑتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے  حالات خراب ہونے کا اثر پاکستان پر پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ پاک افٍغان بارڈر پر باڑ لگانے،بارڈر کی صورتحال اور افغانستان ایشو  پر بھی مشاورت  کی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان پرامن افغانستان کے خواہاں ہیں، افغانستان کے معاملے میں مداخلت نہیں کررہے،امن کی حمایت کریں گے

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان سے متعلق جو فیصلہ افغان عوام کا ہو گا،پاکستان اسی کے ساتھ ہے۔

 عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اب کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کی پالسی واضع ہے، کوئی فیورٹ نہیں ہے ہم نیوٹرل رہیں گے۔

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان حالات خراب ہونے کا اثر پاکستان پر پڑتا ہے، 2009 میں کہی ہماری باتیں آج پوری ہو تی نظر آرہی ہیں۔ 2009 میں امریکا کو خط لکھا تھا کہ افغان مسلے کا حل فوجی طاقت نہیں۔

The post افغانستان کے  حالات خراب ہونے کا اثر پاکستان پر پڑتا ہے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email