کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 21430 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1783 نئے کیسز سامنے آئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 201520 ویکسی نیشن کی گئی ہیں، اب تک 8791946 یعنی 25.78 فیصدویکسی نیشن کی گئی ہیں، جبکہ  مجموعی طور پر کوویڈ کے 5230652 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے آج مزید 39 مریض انتقال کرگئے، مجموعی تعداد 6355 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عالمی وبا کے مزید 2229 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں،اب تک 353808 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت 47712 مریض زیر علاج ہیں، 46203 مریض گھروں اور 40 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 1469 مریض زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ کورونا  سےمتاثرہ 1310 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جبکہ اس وقت  کووڈ19 کے 103 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  صوبے بھر کے 1783 کورونا کیسز میں 1013 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے، کراچی شرقی میں 318، کراچی وسطی میں 205، جنوبی کراچی میں 174، ملیر میں 173، کورنگی میں 106 اور ضلع غربی میں 37 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ  حیدرآباد میں 191، بدین 85، جامشورو 53، ٹھٹہ 45، سانگھڑ 42، میرپورخاص 41، تھرپارکر اور نوابشاہ 40-40، نوشہروفیروز 37، دادو 31، ٹنڈومحمد خان 27، مٹیاری 24، عمرکوٹ 16، ٹنڈوالہیار اور سجاول 15-15، خیرپور 13، کشمور 11، سکھر اور گھوٹکی 6-6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

The post کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email