سائنس اور ٹیکنالوجی پاکستان میں زراعت کو اپ گریڈ کرنے کا واحد راستہ ہے، فخر امام

وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی پاکستان میں زراعت کو اپ گریڈ کرنے کا واحد راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سید فخر امام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے کے لیے ہائی ویلیو فصلوں کو ترجیح دینی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل واٹر پالیسی کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے آبی اداروں کو واضح روڈ میپ دیا جائے  جبکہ پانی کی قلت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ نیشنل واٹر پالیسی پرعمل درآمد کیا جائے۔

سید فخر امام نے یہ بھی کہا کہ ملک کے آبی اداروں کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے بنیادی فرائض انجام دے سکیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان آبپاشی کے پانی کے انتظام کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے ، یہ ملک کی جی ڈی پی میں 19 فیصد حصہ ہے اور 38 فیصد آبادی اس شعبے سے وابستہ ہے۔

سید فخر امام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کو شامل کرنا خوشحال مستقبل کی طرف واحد راستہ ہے،2050 تک پاکستان کی آبادی بڑھ کر 338 ملین ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے زرعی شعبے میں ریسرچ اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو ترجیح دی ہے ۔امید کرتے ہیں کہ یہ زرعی شعبے کے لیے ایک مثالی تبدیلی کا سبب ثابت ہوگا۔

The post سائنس اور ٹیکنالوجی پاکستان میں زراعت کو اپ گریڈ کرنے کا واحد راستہ ہے، فخر امام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email