پاکستان اور عراق کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

تفصیلات کے مطا ق وزیراعظم عمران خان سے عراقی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں  وزیراعظم عمران خان  نے عراقی پارلیمانی انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے عراق کی تعمیر نو کے لیے پرعزم اقدامات کو  بھی سراہا ۔

  ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی اور قریبی ہیں۔

عمران خان  نے یہ بھی کہا کہ افغانستان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، مذاکراتی سیاسی عمل ہی افغان تنازعے کا واحد حل ہے۔

وزیراعظم عمران خان   نے افغان تنازعے کے سیاسی حل جے لیے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا اور  کہا کہ عالمی برادری بھی افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرے۔

اس موقع پر عراقی وزیر خارجہ نے اپنی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

The post پاکستان اور عراق کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email