معروف پاکستانی اداکارہ پر سابق شوہر کا بدترین تشدد، فوٹیج منظر عام پر

پاکستانی اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری پر بدترین تشدد کی فوٹیج سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسٹیج اداکارہ کو اُن کے سابق شوہر سلمان شوکت نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ کی جانب سے تھانہ ٹاؤن شپ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی جبکہ اچھرہ پولیس ملزم سلمان شوکت کےخلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

تشدد کے باعث دعا چوہدری کی کمراور اورچہرے پرچوٹیں آئی۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل اداکارہ کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا تھا کہ ایس ایچ او مناواں کے بھائی نے میرے ساتھ شادی کی اور پھر چھوڑ دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے مناواں پولیس کا کہناہے کہ ایس ایچ او سلیم شوکت کے بھائی نے اس خاتون سے شادی کی تھی، فیس بک کے ذریعے ان کی دوستی ہوئی، سلمان شوکت اس وقت بیرون ملک نوکری کرتا تھا اور پاکستان آکرشادی کی۔

The post معروف پاکستانی اداکارہ پر سابق شوہر کا بدترین تشدد، فوٹیج منظر عام پر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email