واہ کینٹ فیکٹری میں دھماکہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا، آئی ایس پی آر

واہ کینٹ فیکٹری میں دھماکہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث ہوا، جائے حادثہ کو کلیئر کرلیا گیا ہے جبکہ پی او ایف ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صورتحال کو قابو بھی کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں تین ملازمین جاں بحق، دو زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

The post واہ کینٹ فیکٹری میں دھماکہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا، آئی ایس پی آر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email