بلوچستان اسمبلی، سیلاب کے خطرے کو کم از کم کرنے کیلئے فلڈ پلین ریگولیشن ایکٹ کی منظوری

بلوچستان اسمبلی نے سیلاب کے امکانات کو کم سے کم کرنے کے لیے فلڈ پلین ریگولیشن ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقات شاہوانی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم از کم کرنے و ریگولیشن کے لیے بلوچستان فلڈ پلین ریگولیشن ایکٹ دو ہزار اکیس کی منظوری ہو چکی ہے۔

لیاقات شاہوانی کا کہنا تھا کہ یہ بل اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد بلوچستان میں نافذ ہو جائے گا۔

The post بلوچستان اسمبلی، سیلاب کے خطرے کو کم از کم کرنے کیلئے فلڈ پلین ریگولیشن ایکٹ کی منظوری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email