آئی ووٹنگ نظام کی سیکورٹی کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئی ووٹنگ نظام کی فول پروف سیکورٹی کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت آئی ووٹنگ میں ابھرتی ٹیکنالوجی کی ذیلی کمیٹی کا ۲۲ واں اجلاس ہوا جس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نادرا نے آئی ووٹنگ پر ہونے والی پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق ، سیکرٹری آئی ٹی محمد سہیل راجپوت ، نادرا اور الیکشن کمیشن کے حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 90 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کوانتخابی عمل کا حصہ بنانے کیلئے آئی ووٹنگ ناگزیر ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ آئی ووٹنگ نظام کی فول پروف سیکورٹی کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، نادرا آئی ووٹنگ نظام کی تیاری میں تکنیکی چیلنجز دور کرنے کیلئے معاونت فراہم کرے۔

The post آئی ووٹنگ نظام کی سیکورٹی کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، صدر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email