فاسٹ کیبلز کے چیف ایکزیکٹو کا شجر کاری مہم کا افتتاح

لاہور میں فاسٹ کیبلز کے چیف ایکزیکٹو آفیسر غلام مرتضیٰ شوکت نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ کیبلز نے قومی شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنے دفاتر، صنعتی یونٹس اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے ڈیلر شپ نیٹ ورک میں شجر کاری کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلاح عامہ کے اس قابلِ قدر اقدام کا بنیادی مقصد ماحول کے لئے درختوں کی اہمیت سے متعلق شعور اور عوام میں شجر کاری اور درختوں کی حفاظت کی تحریک اجاگر کرنا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمپنی نے پودا لگا کر اس مہم کا باقائدہ آغاز کردیا، اس موقع پر سینیئر مینجمنٹ اور دیگر ملازمین نے بھی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

The post فاسٹ کیبلز کے چیف ایکزیکٹو کا شجر کاری مہم کا افتتاح appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email