ملک خالد اعوان کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، بلاول

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک خالد اعوان کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے -96 میانوالی کے لیئے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ملک خالد اعوان کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک خالد اعوان کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، مرحوم کی اپنے حلقے اور پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔

The post ملک خالد اعوان کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email