بارشوں کے موسم میں اسٹیل بل بورڈز جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں ، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ بارشوں کے موسم میں اسٹیل بل بورڈز جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے شہر میں جگہ جگہ لگے اسٹیل بل بورڈز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اسٹیل بل بورڈز کے معاملے پر عدالتی احکامات کو پیروں تلے روند ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے احکامات کے مطابق اسٹیل بل بورڈز لگانے کی اجازت نہیں ہے ، ادارے پیسہ لیکر شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ، ماضی میں بھی شہر قائد میں اسٹیل بل بورڈز سے ناخوشگوار واقعات ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ بارشوں کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ ہوں گے ، چیف جسٹس شہر میں بدانتظامی کیخلاف فوری نوٹس لیں ، کراچی کے جعلی اسٹیک ہولڈرز شہریوں کی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔

The post بارشوں کے موسم میں اسٹیل بل بورڈز جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں ، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email