پاکستان ایئرفورس نے سیمی فائینل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ

پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ میں پاکستان ایئر فورس نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ  2021 میں پاکستان ایئرفورس بمقابلہ   سوئی سدرن گیس میچ 1-1 گول سے ڈراء  ہوا، پوائینٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر ہونے کی بناء پر پی اے ایف نے سیمی فائینل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے میچ کے چوتھے منٹ میں ظہیر حسین نے فیلڈ گول سکور کیا پی اے ایف کی جانب سے ایم باقر نے 31ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کیا ۔

پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ میں نیشنل بینک اور ایئر فورس کی ٹیمیں سیمی فائینل کے لئےکوالیفائی کرگئی ہیں۔

The post پاکستان ایئرفورس نے سیمی فائینل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email