فردوس عاشق اعوان نے گورنر ہاؤس میں سرکاری رہائش بھی خالی کردی

سابقہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے کے بعد گورنر ہاؤس میں سرکاری رہائش بھی خالی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گورنر ہاؤس سے اپنا تمام سامان اٹھا لیا ہے اور اب زیادہ وقت اپنے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں گزاریں گی۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان عہدہ سنبھالنے کے بعد سے گورنر ہاؤس کے وی آئی پی کمرے میں رہائش پذیر تھیں۔

The post فردوس عاشق اعوان نے گورنر ہاؤس میں سرکاری رہائش بھی خالی کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email