افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام ہمارے بھائی ہیں،افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ بھونگ مندر کو دو دن کے اندر بحال کرکے پندو برادری کے حوالے کردیا گیا ہے، مندر واقعے میں اب تک 81 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔

طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ ہم سب نے ملکر فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھ کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ محرم الحرام ہمیں قربانی، ایثار اور صبر کا درس دیتا ہے۔ قومی اتحاد و یکجہتی سے ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں۔

The post افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، طاہر اشرفی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email