وزیر اعظم عمران خان نے  تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعظم عمران خان نےآج تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے،

تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو پریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 807 ملین ڈالر کی لاگت  سے تعمیر کیا جارہا ہے۔

چیئرمین واپڈا  لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین  کا کہنا تھا کہ ورلڈ بنک اور ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بنک منصوبے کی تعمیر کے لئے مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کا بنیادی مقصدمستقبل میں تربیلا ڈیم کو مٹی بھرنے کے خطرات سے محفوظ بنانا ہے،پراجیکٹ کی بدولت تربیلا ڈیم سے زرعی مقاصد کے لئے پائیدار بنیاد پر پانی کی دستیابی جاری رہے گی۔

مزمل حسین کا کہنا تھا کہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سے 1530 میگاواٹ ماحول دوست اور سستی پن بجلی بھی حاصل ہو گی جبکہ منصوبہ ہر سال نیشنل گرڈ کو ایک ارب 34 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گا۔

چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ منصوبے کی بدولت تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔

ان کا کہنا  تھا کہ تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ پاکستان کی پانی، خوراک اور توانائی کی اہم ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس  کی بدولت  سے 3 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ محض 3 سال کی قلیل مدت میں 2024  تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزراء عمر ایوب ،چوہدری مونس الہی،وزیر مملکت فرخ حبیب، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔

The post وزیر اعظم عمران خان نے  تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email