تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی ایک اور ناکامی ثابت ہو گی، شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی ایک اور ناکامی ثابت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ باریاں لگا کر لوٹنے والے آج قوم کے سامنے  سودے بازیاں کر رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ ماضی میں میثاق جمہوریت کی آڑ میں میثاق کرپشن کرنے والوں کو قوم پہچان چکی ہے جبکہ خاقان عباسی ابھی بھی سودے بازی کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ مولانا جو تحریک کرپشن کو کامیاب بنانے کیلئے پاؤں پڑتے رہے انہیں پھر نظر انداز کر دیا گیا، تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی ایک اور ناکامی ثابت ہو گی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ کرپشن بچاؤ تحریک کامیاب بنانے کیلئے ایک دوسرے کو آفرز دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

The post تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی ایک اور ناکامی ثابت ہو گی، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email