ججز اور وکلا کو انصاف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے ، چیف جسٹس

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ججز اور وکلا کو انصاف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے ملاقات کی جس میں وفد نے پشاور رجسٹری میں مستقل ججز بینچ تشکیل دینے کی درخواست کی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بینچ اور بار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔

اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی گئی ، چیف جسٹس پاکستان نے وفد کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

The post ججز اور وکلا کو انصاف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے ، چیف جسٹس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email