ٹیکنالوجی کی جنگ میں ٹک ٹاک نے فیس بک کو بڑی شکست دے دی

دنیا بھرمیں ہر عمر کے افراد میں مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک ، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ سال (2020) ہونے والے ایک عالمی سروے کے مطابق ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈنگ کے مقابلے میں فیس بک سے بہت آگے نکل چکی ہے۔

ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو دنیا بھر میں ایک ارب جبکہ صرف امریکا میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے، یہی وجہ ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت ایپ انسٹاگرام نے ویڈیو کے مختلف فیچرز متعارف کروائے تھے لیکن پھر بھی ٹک ٹاک کی مقبولیت میں کمی واقع نہ ہوسکی۔

The post ٹیکنالوجی کی جنگ میں ٹک ٹاک نے فیس بک کو بڑی شکست دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email