ٹن پیک کھانوں کا صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

دنیا کے مختلف علاقوں اور بہت سی جگہوں پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پراسیسڈ فوڈ یا محفوظ بنائی گئی خوراک کا استعمال بہت عام ہوگیا ہے۔

جب بھی پراسیسڈ فوڈ کا ذکر آئے تو ذہن میں پلاسٹک میں لپیٹے ہوئے پنیر کا خاکہ ابھرتا ہے یا ’صرف پانی ملائیں اور کھائیں‘ والے کھانے ذہن میں آتے ہیں۔

لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آج کل پراسیسڈ فوڈ یا محفوظ بنائی گئی خوراک کا مفہوم بہت منفی ہوتا جارہا ہے۔

سائنس سے یہ  یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ ٹن پیک کھانے اپنی افادیت کھو دیتے ہیں اور ان میں موجود منرلز کی کمی واقع ہوجاتی ہے، یہی نہیں ٹن فوڈز کی خریداری سے لیکر اس کے استعمال تک ایسے مسائل ہوتے ہیں جس کے باعث ہم بیمار ہوسکتے ہیں۔

 ٹن فوڈز خریدے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں کہ ڈبے پر کسی قسم کا نشان نہ ہو اور کہیں سے بھی اس کوئی سوراخ نہ ہوں، وہ ٹن جس میں کھانا محفوظ کیا جاتا ہے، وہ مکمل طور پر ہموار ہوں ، کیونکہ ناہمواری یا ڈبے کو پریس کرنے کے نتیجے میں اس میں ایک گیس اور بیکٹریا پیدا ہوجاتا ہے جو ڈبے کو پھُلانے کا سبب بنتا ہے، یہ طرز عمل صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

The post ٹن پیک کھانوں کا صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email