پی ٹی وی کو ایچ ڈی کوالٹی پر منتقل کردیا گیا ہے ، علی محمد خان

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی وی کو ایچ ڈی کوالٹی پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی بتدریج خسارے سے نکل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں پی ٹی وی سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل ہے۔

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ 2018 میں پی ٹی وی کا خسارہ 11 ارب سے زائد تھا اور دو سال میں پی ٹی وی کے خسارے میں دو ارب کی کمی آئی ہے۔

The post پی ٹی وی کو ایچ ڈی کوالٹی پر منتقل کردیا گیا ہے ، علی محمد خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email