معروف اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں

پاکستان کی  معروف اور سینیئر  اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ دردانہ بٹ طبیعت خرابی کے باعث گزشتہ چند دنوں سے اسپتال میں داخل تھیں ۔

اداکارہ دردانہ بٹ کورونا  وائرس کی شکار ہونے کی وجہ سے کئی دنون سے وینٹیلیٹر پر تھیں جس کے بعد آج ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال کے وقت ان کی عمر 83 سال تھی اور انہون نے اپنی زندگی میں پاکستان کے متعدد مشہور ڈراموں میں فن کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔

اداکارہ دردنہ بٹ دردانہ بٹ تعلیم کے شعبے سے وابستہ رہیں جس کے بعد انہوں نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا

اداکارہ دردانہ بٹ کو 1985 میں پی ٹی وی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

The post معروف اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email