کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس آج ہوگا

 

کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی سی پیک تین نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ، گوادر کو بجلی کی فراہمی کے آپشنز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اسکے علاوہ گوادر بندرگاہ کے مارکیٹنگ پلان کا جائزہ لیا جائے گا اور  مختلف اداروں سے گوادر کی اراضی خالی کرانے کے پلان پر عمل کے معاملے کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

The post کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email