لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گروپ اول میں اسٹیٹکس  کا پرچہ ساڑھے آٹھ سے ساڑھے دس تک جاری رہے گا جبکہ گروپ دوم میں اپلائیڈ سائنس ٹیکسٹائل اینڈ کلوتھنگ ایلیمنٹری کیمسٹری  کا پرچہ لیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہورمیں 159779 امیدواران انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان میں شرکت کر رہے ہیں، 130999ریگولر امیدوار جبکہ 28771 پرائیویٹ امیدواران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امیدواران کی سہولت کے لیے 416 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

The post لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email