سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا

کراچی میں سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹینگ 77 کو نکالنے کیلئے آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جہاز کو نکالنے اور چینل کی طرف منتقل کرنے کے لیے آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا، آپریشن صبح دس سے بارہ بجے کے درمیان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کرین کو بیلنس  کرنے کے لیے باندھے گئے جوڑ اور رسیاں بھی ہوا کے دباؤ سے ٹوٹ گئیں تھی، جہاز کو نکالنے کے لیے منگوائی گئی ٹگ بوٹ بھی اونچی لہروں کے باعث جہاز کے قریب نہ پہنچ سکی تھی۔

The post سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email