ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم گرم رہے گا

ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم  گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آج  تیزہواؤں کے ساتھ  بارشوں کا امکان ہے تاہم اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں موسم گرم ہی رہے گا۔

شام کے اوقات میں  کراچی ، ٹھٹھہ اوربدین میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نوکنڈی 44 ،  دالبند ین اور دادومیں 43   ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 

The post ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم گرم رہے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email