انڈسٹری میں میرا کوئی دوست نہیں ہے، رابعہ بٹ

پاکستانی کی سپر ماڈلز میں ایک بڑا نام رابعہ بٹ کا بھی جنہوں نے فیشن انڈسٹری میں اپنی خوبصورتی، قابلیت اور صلاحیت کی بناء پر بے حد مقبولیت حاحل کی ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں  اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے بتایا ہے کہ اس فیشن و ڈرامہ انڈسٹری میں ان کا کوئی دوست موجود نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabia Butt (@iamrabiabutt)

رابعہ بٹ نے انڈسٹری کے حوالے سے اپنے رشتوں کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ انڈسٹری اور اس کے تمام لوگ میری زندگی میں دوست اور اجنبی کے درمیان ہیں لیکن یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا کہ یہان میرا کوئی دوست ہے یا میں کسی سے انجان ہوں۔

رابعہ بٹ نے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  وہ کبھی بھی اس انڈسٹری کے کسی شخص سے شادی نہیں کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabia Butt (@iamrabiabutt)

انہون نے مزید بتایا ہے کہ کچھ لوگ آپ کے لئے بالکل اجنبی ہوتے ہیں جبکہ آپ کی زندگی میں کچھ لوج دوست کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن یہ انڈسٹری اور اس کے لوگ میرے ان دونوں کے درمیان میں ہیں۔

خیال رہے کہ رابعہ بٹ پاکستان کی سپر ماڈلز میں سے ایک ہیں اور انہوں نے پاکستان کے تمام سرکردہ برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے اور  بعد میں انہوں نے بطور اداکارہ اپنے کیریئر کو آگے بڑھایا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ و ماڈل کا ایک نیا فوٹو شوٹ ہوا ہے جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabia Butt (@iamrabiabutt)

The post انڈسٹری میں میرا کوئی دوست نہیں ہے، رابعہ بٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email