کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، لیاری گینگ وار کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی میں  کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے پرانا گولیمار میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلر شہریار عرف شریل قتل کی 21 وارداتوں میں ملوث ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ٹارگٹ کلر پولیس کا نسٹیبل کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ  ٹارگٹ کلر پرانا گولیمار اور لیاری سے بھتہ وصولی بھی کرتا ہے۔

The post کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، لیاری گینگ وار کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email