آنے والے ایونٹس میں بہترین کارکردگی دکھاوں گا، ارشد ندیم

قومی ہیرو ارشد ندیم کہتے ہیں کہ آنے والے ایونٹس میں بہترین کارکردگی دکھاوں گا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال کرنے پر پوری اتھلیٹکس فیڈریشن اور وزیر کھیل کا شکر گزار ہوں ، آج جس مقام پر ہوں صدر اتھلیٹکس فیڈریشن جنرل اکرم ساہی کی وجہ سے ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دعائیں کرنے پر پوری قوم کا مشکور ہوں۔

صدر اتھلیٹکس فیڈریشن جنرل اکرم ساہی کہتے ہیں کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جبکہ  ارشد ندیم نے پوری قوم کو جو خوشی دی ہے ہمیں اس پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

 

 

The post آنے والے ایونٹس میں بہترین کارکردگی دکھاوں گا، ارشد ندیم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email