صباء قمر بھی برائیڈل مہم کا حصہ بن گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اور قابل اداکارہ صباء قمر کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں وہ اپنے کام اور بہترین اداکاری سے جانی جاتی ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ صباء قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تساویر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ صباء قمر نے ’Bridal Campign‘ کا لفط استعمال کیا اور بتایا ہے کہ وہ بھی اس کا حصہ ہیں۔

اداکارہ صباء قمر کی مذکورہ تصاویر  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس حد تک خوبصورت لگ رہی ہین جبکہ شوٹ کے لئے انہیں نے روایتی سرخ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔

اپنے لک کو مکمل کرنے کے لئے اداکارہ نے خوبصورت اور روایتی زیورات کا انتخاب کیا ہے جبکہ انہوں نے ماتھا پٹی کو بہت ہی خوبصورت انداز میں سجایا بھی ہے۔

 اداکارہ صرف چند پراجیکٹس پر ہی کام کرنا پسند کرتی ہیں اور اسی طرح وہ اپنی ڈریسنگ کے حوالے سے بھی بہت سلیکٹو رہتی ہیں۔

صبا قمر  پاکستان کے کئی ڈراموں اور اشتہارات میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

The post صباء قمر بھی برائیڈل مہم کا حصہ بن گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email