وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ

وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت چاروں صوبوں اور  وفاق میں جرائم پیشہ افراد سے متعلق تمام معلومات، مقدمات کےریکارڈز ایک کلک پر حاصل  ہو سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افرادکے فنگرپرنٹس، تصاویراور مقدمات کے ریکارڈز بھی اس  میں شامل ہوں گے،جرائم پیشہ افراد کے ڈیٹا سے متعلق سافٹ وئیر پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے 1981 سے لے کر اب تک کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے 22ہزار692ملزمان کے فنگرپرنٹس کو ڈیجیٹلائز کردیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق مختلف تھانوں میں کھڑی 1704گاڑیوں کے ریکارڈز بھی کمپیوٹرائزڈ کیے جاچکےہیں جبکہ وفاقی پولیس کا ڈیٹا چاروں صوبوں کے ڈیٹا سینٹرز سے بھی منسلک کیا جائیگا۔

The post وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email