جام کمال میرے حلقے میں مسلسل مداخلت کررہےہیں،عبدالقدوس بزنجو

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تین سال سے وزیراعلی جام کمال میرے حلقے میں مسلسل مداخلت کررہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ میں خاموش رہا کہ پارٹی اور ہماری اپنی حکومت کو کوئی نقصان نہ پہنچے، میری خاموشی کو مجبوری سمجھا گیا،خاموش رہا کہ شائد وقت کے ساتھ وزیراعلی چیزوں کو بہتر کریں گے، لیکن دن بدن حالات بہتری کی بجائے ابتری کی طرف  گئے۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ اب خاموش نہیں رہونگا پارٹی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار جام کمال ہونگے،مجھ سمیت بہت سے ارکان وزیراعلی کے رویہ سے نالاں ہیں،وزیراعلی اپنی ہی جماعت کے لوگوں کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ بی اے پی بنانے کا مقصد بلوچستان کے عوام کی خدمت کرنا تھا لیکن جام کمال کے رویہ کے باعث پارٹی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

The post جام کمال میرے حلقے میں مسلسل مداخلت کررہےہیں،عبدالقدوس بزنجو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email