ہسپتال بھی چوری اور ڈکیتی سے نہ بچ پایا

ہسپتال میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاڑکانہ میں پیش آیا جہاں عمران بوزدار نامی شخص پریشان حالات میں آنے والے مریض اور تیمارداروں کی جیبیں کاٹ کر پیسے اور موبائل فونز چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ چور کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مار پیٹ کی اور درگت بنانے کے بعد سول لائین پولیس کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس موبائل نہ ہونے پر ملزم کو رکشہ میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین کے کہنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

The post ہسپتال بھی چوری اور ڈکیتی سے نہ بچ پایا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email