پاکستان سے جھوٹ بول کر فرار ہونے والوں کو لندن میں بھی شرمندگی اٹھانا پڑ رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان سے جھوٹ بول کر فرار ہونے والوں کو لندن میں بھی شرمندگی اٹھانا پڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےپی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  حکومت پر نواز شریف کے علاج پر سیاست کا الزام انتہائی بھونڈا اور حقیقت سے دور ہے،ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو “سیاسی بیمار” بنا رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بصارت سے محروم مولانا فضل الرحمان کو ای وی ایم مشین سمجھ نہیں آئے گی۔ دنیا الیکٹرانک ووٹنگ پر شفٹ ہو چکی، اپوزیشن ملک کو دقیانوسی طرز پر رکھنا چاہتی ہے۔

 فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو ایک دفعہ پھر آنے والی موسمی سیاسی حس جلد ختم ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے ساون کے اندھے کو ہرا ہی دکھتا ہے بلکل ایسے ہی پی ڈی ایم کو انتخابی شکست دھاندلی نظر آتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں، استعفوں اور لانگ مارچ کے دعوے اب چلے ہوئے کارتوس بن چکے ہیں۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اب ان ٹھگوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی ۔

The post پاکستان سے جھوٹ بول کر فرار ہونے والوں کو لندن میں بھی شرمندگی اٹھانا پڑ رہی ہے، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email