کپاس کی بحالی و ترقی ملکی معیشیت کے استحکام کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے، حسین جہانیاں

وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ کپاس کی بحالی و ترقی ملکی معیشیت کے استحکام کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کو چیئرمین گروپ ڈاکٹر خالد حمید نے بریف کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 5 سو ایکڑ رقبے کے اس فارمز پر تارا گروپ نے ڈبل و ٹرپل جین جی ایم او ٹیکنالوجی کے بیجوں کی اقسام دریافت کرنے اور فصل کو گلابی سنڈی اور رس چوسنے والے کیڑوں سے بچانے کی تحقیقی کاوشوں میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی۔

 سید حسین جہانیاں گردیزی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ تارا گروپ ریسرچ فارمز لودھراں کپاس کی جدید ٹیکنالوجی اور نقصان ده اثرات سے فصل کو بچانے کے لیے جدید خطوط پر مثالی تحقیق کی جارہی ہے جو مستقبل میں بہت انقلابی ثابت ہوگی۔

وزیر زراعت پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں کپاس کی کاشت اور پیداوار ایک کروڑ 44 لاکھ گانٹھوں تک حاصل کر کے بھارت پر سبقت حاصل کر لی تھی ۔ ہمیں کپاس میں اس دور کی بحالی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری و نجی شعبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی ہوگی۔

وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ٹیکسٹائل برآمدات سے کثیر زرمبادلہ کمانے کے لئے ہمیں سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک عمل کو مضبوط بنانا ہوگا۔

The post کپاس کی بحالی و ترقی ملکی معیشیت کے استحکام کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے، حسین جہانیاں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email